خبرنامہ سندھ

منگھوپیر میں رینجرز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی: (ملت+اے پی پی) منگھوپیر میں رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ جہاں پہلے سے موجود دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ رینجرز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کی اور ایک بار پھر فائرنگ کے تبادلے میں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ جن سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔