خبرنامہ سندھ

منگھوپیر میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی(ملت آن لائن) سی ٹی ڈی نے منگھوپیر میں مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دہشت گرد کراچی میں عبادت گاہوں اور فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے

ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) عمر شاہد کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رات گئے کارروائی کی گئی تو علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گرد کراچی میں عبادت گاہوں اور فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے

عمر شاہد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان مفتی شاکر گروپ کے لیے کام کرتے تھے جن کی شناخت جبار اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے جب کہ جبار گروہ کا سرغنہ تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دو ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں جن کی فارنزک رپورٹ آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان ہتھیاروں کو پہلے بھی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں استعمال کیا گیا ہے۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مفتی شاکر گروپ سے تھا

عمر شاہد نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں کمیونٹی سینٹر پر حملے کا منصوبہ بنانے والے ہلاک دہشت گرد بھی اسے گروپ سے تعلق رکھتے تھے جب کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ اور کورنگی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی یہی گروپ ملوث ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کراچی میں عبادت گاہوں اور فورسز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔