کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بلدیہ ٹائون میں مواچھ گوٹھ میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اسٹریٹ کرمنل عبدالحمید کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سےبتایا جاتا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون اور لوٹی گئی اشیاء برآمد کرلی گئیں ہیں