خبرنامہ سندھ

مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ‘عوام اور فوج مودی کا خونی خواب چکنا چور کردے گی: بلاول

کراچی (ملت + آئی این پی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے،پاکستانی عوام اور فوج مودی کا خونی خواب چکنا چور کردے گی۔پیر کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کیا،شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے،پاکستانی عوام اور فوج مودی کا خونی خواب چکنا چور کردے گی،پیپلزپارٹی اور پوری قوم شہداء پر فخر کرتی ہے۔