مورو؛ ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک
مورو:(ملت آن لائن) سندھ کے شہر مورو کے قریب تیز رفتارٹریلر اور کار کے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 جاں بحق ہوگئے۔ مورو کے قریب تیز رفتارٹریلر اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور 3 بچے جاں بحق جبکہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کار میں سوار 2 خواتین صنم بی بی، شبانہ بی بی،2 سالہ حسنی ، ایک سالہ ولید اور 4 سالہ آمنہ دم توڑ گئے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ قومی شاہراہ سدھوجا مل کے قریب پیش آیا جب کہ مرنے والوں کا تعلق شاہ پور جہانیاں سے تھا۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔