تھرپاکر: (اے پی پی) مٹھی میں وبائی امراض میں مبتلا مزید ایک بچہ دم توڑگیا، رواں سال مرنے والوں کی تعداد ایک سو اڑسٹھ ہوگئی ۔وبائی امراض اور غذائی قلت سے سول اسپتال مٹھی میں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق رواں سال گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف وبائی امراض اور غذائی قلت کے باعث ایک سواڑستھ افراد اب تک جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کے باعث غذائی قلت اور وبائی امراض سے متاثر ہ مریضویں کے علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہیجبکہ متعدد مریضوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔