خبرنامہ سندھ

مکا چوک کے اطراف ایم کیو ایم لندن کے کارکن اور رینجرز آمنے سامنے

کراچی:(ملت+اے پی پی) عزیز آباد کے قریب ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے مکا چوک پر پارٹی پرچم لگانے اور یادگار شہدا جانے کی کوشش پر ہنگامہ آرائی ہوگئی۔ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع جناح گراؤنڈ میں یوم شہدا کے موقع پر یادگار شہدا جانے والے ایم کیوایم لندن کے ارکان کو رینجرز کی جانب سے روک لیا گیا، ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان رینجرز کے ساتھ مذاکرات جاری تھے کہ یوم شہدا میں شریک ہونے والے کارکنان نے مکا چوک پر بانی ایم کیوایم کے حق میں وال چاکنگ کردی اور لیاقت علی خان چوک پر پوسٹرز اور جھنڈا لگانے کی کوشش کی گئی جس پر رینجرز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جس کے باعث شرکا میں بھگڈر مچ گئی، بھگڈر کے باعث مکا چوک اور اطراف میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ اس موقع پر رینجرز افسران اور ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس کے نتیجے میں خاتون ونگ کو یادگار شہدا پر حاضری دینے اور فاتحہ کوانی کی اجازت دے دی ۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ہر سال 9 دسمبر کو یوم شہدا منایا جاتا ہے تاہم ایم کیو ایم پاکستان کی بانی متحدہ سے اظہار لاتعلقی کے بعد اب دونوں جماعتیں الگ الگ تقریبات منعقد کررہی ہیں۔