خبرنامہ سندھ

مہاجروں کی جماعت کبھی ختم نہیں ہوگی: ایم کیوایم

کراچی :(اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ماضی میں مہاجروں کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی وہ دنیا میں رسوا ہوئے ہیں۔ پاک سرزمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور ضمیر فروش ٹولے کے لوگ اسٹیبلشمنٹ کے تیار کردہ منصوبے کے تحت مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت کو ختم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مگر ان کے خواب کبھی پورنے نہیں ہوں گے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا کہا اپنے ظرف و ضمیر اور قوم کے ہزاروں شہیدوں کے لہو کا سودا کرنے ولے مصطفیٰ کمال نامی شخص کسی کے کاندھے پر سوار ہوکر خدائی دعوے کرنے میں مصرف ہے، جو شخص بھی ایسا کرتا ہے اُس نہ صرف دنیا بلکہ خدا کے عذاب سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اس موقع پر ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی مائنس فارمولا متعارف کرواکر ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ لوگ بری طرح ناکام ہوئے اور ایم کیو ایم کا پیغام آج ملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکا ہے۔