خبرنامہ سندھ

مہاجرگردنیں کٹواتےرہے لیکن انکی حالت نہیں بدلی: مصطفیٰ

کراچی: (آئی این پی) مصطفیٰ کمال نے ملیر کے جناح اسکوائر میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے چپ چاپ زکوۃ، فطرہ اور کھالیں دیں، خاموشی سے گردنیں کٹائیں مگر تیس برس میں حقوق نہیں ملے اور قبرستان آباد ہوتے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی والے اکیلے نہیں ان کے ساتھ پورا ملک ہے۔ مصطفیٰ کمال نے اس الزام کا بھی جواب دیا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد کی بیماری کا فائدہ اٹھانے واپس آئے تھے۔ جلسے سے آصف حسنین، رضا ہارون اور اشفاق منگی نے بھی خطاب کیا۔ آخرمیں شاندار آتش بازی سے آسمان منور ہو گیا۔