خبرنامہ سندھ

مہمند ایجنسی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مفتی محمدنعیم

کراچی (ملت + آئی این پی) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی پوسٹوں پر حملے میں قیمتی جانون کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے میں پاک فوج کی لازوال قربانیاں ہیں ،پڑوسی ممالک وطن عزیز میں دہشتگردوں کی سپورٹ میں ملوث ہیں،پاک افواج نے امریکی مسلط کردہ جنگ سے ملک کو نکالنے میں اہم کردار اداکیاہے۔ پیر کے روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مفتی محمدنعیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہپاک فوج کی لازوال قربانیوں سے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہورہے ہیں پوری قوم پاک فوج فخر اور شہداء4 کو سلام پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد ایک سازش کے تحت مسلم ممالک پر چڑھائی کی گئی اور افغانستان ،عراق ، لیبیا سمیت پرامن مسلم ممالک پر شب خون مارا گیا جس کے اثرات پوری دنیا میں دہشتگردی پھیل گئی تو دوسری جانب امریکا نے دہشتگردوں کے نام پرڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہوں کو نشانہ بنا کر ملک دشمنوں کو وطن عزیز کیخلاف سازش کرنے میں اہم رول ادا کیا جو ملک میں دہشتگردی اور خوف وہراس کے ساتھ عالمی سطح پر ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بنا مگر پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کی لازوال قربانیوں اور آپریشن ضرب عضب سے دشمن کے تمام برے عزائم خاک میں مل گئے ، انہوں نے کہاکہ نہ امریکا پاکستان کا مخلص دوست ہے اور نہ ہی بھارت کبھی پاکستان کا دوست بن سکتاہے دونوں ہی طاقتوں نے ہمیشہ پاکستان کی پیٹھ پر وار کیاہے، انہوں نے کہاکہ پاک چین راہداری منصوبوں کے بعد سے دشمن قوتیں پھر سے اکھٹی ہوچکی ہیں ایک طرف بھارت اپنے آقاؤں کی شے پر افغانستان کے ذریعے وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کے خواب دیکھ رہاہے تو دوسری بارڈر پر جارحیت اور اسرائیل سے معاہدے کرنے میں مصروف ہے ، انہوں نے کہاکہ امریکا اور اس حواریوں نے عالمی سطح پروطن عزیز پر جو جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی پاک فوج نے کامیاب آپریشن کے ذریعے ان کے عزائم کو خاک میں ملادیا ہے ،انہوں نے کہا مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر حملہ اور بھارتی جارحیت ایک سلسلے کی دو کڑیاں ہیں ، انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے 5جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے فوجی جوان قوم کے محافظ اور سرمایہ ہے ان کی اس قربانی کو پوری قوم سلام پیش کرتے ہیں ، فوج کی قربانیوں کی بدولت آج وطن عزیز میں امن کی فضاء4 بحال ہورہی ہے۔