خبرنامہ سندھ

میئرکراچی کیلئےمتحدہ نےنئی انتخابی حکمت عملی تیارکرلی

کراچی:(اے پی پی) کراچی کے میئر کے لئے متحدہ قومی موومنٹ نے نئی انتخابی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت وسیم اختر کے ساتھ ساتھ پانچ کورنگ امیدوار بھی کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی میئر کے نامزد امیدوار ارشد وہرہ میئر کے لیے بھی کاغذات جمع کرائیں گے۔ میئر کے لیے دیگر کورنگ امیدواروں میں سابق رکن قومی اسمبلی عارف خان ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میئر کے لیے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی ،اسلم آفریدی اور ارشد احسن کے بھی کاغذات جمع کرائے جائیں گے۔ میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے کاغذات نامزدگی 5 اگست کو جمع کرائے جائیں گے ۔