کراچی(ملت آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر نے فائر بریگیڈ کے محکمےکی بحالی کے لیے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مدد مانگ لی ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ سونے کے انڈے دینے والا کراچی نظر انداز کیا جارہا ہے۔
کراچی میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس، آرمی چیف سے درخواست ہے کہ محکمے کو آلات خرید کر دیں۔ اگر شہر میں کچھ ہو گیا تو لوگوں کی جانیں بچانا مشکل ہوجائے گا۔
وہ کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں کامیابی کا تناسب پانچ فیصد ہے۔ تمام فائر بریگیڈ اسٹیشنز اور ملازمین کابراحال ہے اور فائر بریگیڈ کے ملازمین کو تنخواہ بھی دیر سے ملتی ہے۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ کے پاس آلات نہیں ہیں جبکہ شہر میں بائیس میں سے اٹھارہ فائراسٹیشن کام کر رہے ہیں ۔