خبرنامہ سندھ

میئر کراچی والوں کا ہی ہوگا،فاروق ستار

ایم کیو ایم:(اے پی پی) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میئر کراچی والوں کا ہی ہوگا۔ نامزد میئر وسیم اختر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ملکی ترقی میں فارما سیکٹر کا انتہائی اہم کردار ہے۔ان کا کہناتھا کہ میئرکراچی والوں کا ہی ہو گا جس کے لیے شہریوں کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے جذبہ خیر سگالی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کا مینڈیٹ دیہات میں پیپلز پارٹی اور شہروں میں ایم کیو ایم کے پاس ہے لیکن ملازمتوں اور ترقیاتی فنڈز میں جائز حصہ نہیں دیا گیا۔ رینجرز کارروائیوں کے دوران آئین و قانون کی پاسداری اور انسانی حقوق کا ہر حال میں احترام ہونا چاہیے۔