خبرنامہ سندھ

میئر کراچی کا غیرفعال ڈسپنسریز

کراچی: (ملت+اے پی پی) چنیسر گوٹھ کا واحد سرکاری میٹرنٹی ہوم علاقے کی حاملہ خواتین کے لئے امید کی کرن تھا لیکن 16 سال گزرنے کے باوجود اسے فعال نہ کیا جا سکا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے 100 روزہ صفائی مہم کے دوران غیرفعال ڈسپنسریز اور صحت کے مراکز کو بہتر بنانے کا اعلان کیا۔ وسیم اختر نے بلدیہ عظمیٰ کی ڈسپنسریز اور صحت کے کئی مراکز کے غیرفعال ہونے کا اعتراف بھی کیا۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ڈسپنسریز کو بہتر کرنے کے لئے مخیر حضرات سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔