خبرنامہ سندھ

میئر کراچی کی وفاقی حکومت سے مدد کی اپیل

کراچی: (ملت+اے پی پی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے مطابق ہی کام کرنا پڑے گا، وزیر اعلیٰ سندھ پر اعتماد رکھتا ہوں، انہوں نے کراچی کی ترقی کے لئے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ ہم بچت کرکے کراچی کیلئے کام کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 ڈی ایم سیز کو سامنے رکھا ہے، بھرپور وسائل خرچ کریں گے، ڈی ایم سیز میں معمول کا کام چلتا رہے گا۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ اسی طرح سے باقی ڈی ایم سیز میں بھی کام شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔