خبرنامہ سندھ

میئر کراچی کے ساتھ جلد شہر کا دورہ کروںگا،مراد علی

وزیراعلیٰ سندھ کے

وزیراعلیٰ سندھ:(ملت+اے پی پی) سید مراد علی شاہ سے میئرکراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگرامور پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیربلدیات جام خان شورو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی سب کا شہر ہے ہم مل کر کام کریں گے اور جلد ہی میئر کراچی کے ساتھ شہر کا دورہ بھی کریں گے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ملاقات کی جس میں پارٹی معاملات، تنظیم سازی اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔