کراچی میں میئر کیخلاف بینرز
کراچی: (ملت آن لائن) فوٹیج میں بارہ بجکر چھپن منٹ پر پانچ نامعلوم افراد کے ایم سی بلڈنگ کے گیٹ اور دیوار پر بینر لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ بینرز لگانے والے افراد کے دیگر ساتھی بھی بیک اپ پر موجود رہے جو کیمرے کی آنکھ سے بچے رہے۔
نامعلوم افراد نے تین منٹ میں کارروائی مکمل کی۔ بینرز لگانے کے بعد تصاویر اور ویڈیو بنائی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹی وارڈن نے بینرز لگانے والے افراد کو روکنے کی کوشیش نہ کی لیکن انتظامیہ کو فون پر اطلاع کر دی۔ فوٹیج میں نامعلوم افراد کو تین موٹر سائیکلوں پر جاتے دیکھا جا سکتا ان کے علاوہ ایک اور موٹر سائیکل سوار بھی بینرز لگتے ہی فوٹیج بناتا نظر آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے پانچ منٹ بعد ہی بینرز ہٹوا دیئے گئے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹر عبیداللہ کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چند ہفتے قبل سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کو کرپشن کے الزامات پر حراست میں لیا تھا جنہیں نیب کے حوالے کیا گیا۔ نیب حکام آج ناصر عباس کو ہتھکڑیاں لگا کر سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے دفتر لے کر آئے اور ان کی نشاندہی پر تمام کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نیب نے ڈائریکٹر کے ڈی اے عبیداللہ کو گرفتار کرکے اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا جب کہ اس دوران کے ڈی اے کے مختلف افسران سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ نیب اہلکاروں نے کے ڈی اے کے چارجڈ پارکنگ اور ریکارڈ روم سمیت مختلف کمروں کی تلاشی لی اور ریکارڈ روم کے انچارج کامران کو گرفتار کرلیا۔
نیب حکام آج ناصر عباس کو ہتھکڑیاں لگا کر سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے دفتر لے کر آئے اور ان کی نشاندہی پر تمام کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نیب نے ڈائریکٹر کے ڈی اے عبیداللہ کو گرفتار کرکے اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا جب کہ اس دوران کے ڈی اے کے مختلف افسران سے پوچھ گچھ بھی کی گئی