میاں صاحب نےملک کا بیٹرہ غرق کردیا ہے: مولا بخش چانڈیو
کراچی: (ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحت کراچی میں یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کمروں میں قومی قیادت نہیں بنائی جاتی، ملکی سیاست آج بھی بھٹو کے گرد گھوم رہی ہے، میاں صاحب نے رو رو کر ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے اور خان صاحب کو انگلی کے اشارے کے سواء کوئی کام نہیں۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ 2018ء فیصلوں کا سال ہے، عوام کو صرف پیپلز پارٹی سے امیدیں ہیں۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ہم نے آر او الیکشن ہارا ہے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پی پی ختم ہو گئی تو یہ اس کی بھول ہے۔ تقریب میں پی پی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کمروں میں قومی قیادت نہیں بنائی جاتی، ملکی سیاست آج بھی بھٹو کے گرد گھوم رہی ہے، میاں صاحب نے رو رو کر ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے اور خان صاحب کو انگلی کے اشارے کے سواء کوئی کام نہیں۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ 2018ء فیصلوں کا سال ہے، عوام کو صرف پیپلز پارٹی سے امیدیں ہیں۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ہم نے آر او الیکشن ہارا ہے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پی پی ختم ہو گئی تو یہ اس کی بھول ہے۔