گھوٹکی:(آئی این پی)میرپور ماتھیلو قومی شاہراہ کے قریب پائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ دو بچیا ں شدید زخمی ہوگئیں۔ گھوٹکی کی تحصیل میرپورماتھیلو کے قریب بائی پاس روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے باعث میاں بیوی ہلاک اوردو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ہلاک اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورماتھیلو منتقل کیا گیا جس کے بعد دونوں زخمی بچیوں کو سول اسپتال سکھر لایا گیا، پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو ٹرک سمیت تحویل میں لے لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔