خبرنامہ سندھ

میڈیا ہاؤسز پرمنصوبہ بندی کےتحت حملہ کیا گیا: ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی: (آئی این پی) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بائیس اگست کے حملے میں متحدہ کے عسکریت پسند ملوث تھے۔ متحدہ لیبر ڈویژن نے حملہ آور پریس کلب کے قریب دو بینکوں میں چھپائے تھے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ ایک بینک ملازم جاوید شوکت کو گرفتار کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر مزید افراد پکڑے۔ ملزموں نے سب بتا دیا کہ ڈنڈے، برچھیاں اور اسلحہ کون لایا؟ انہوں نے کہا کہ دوسرے بینک افسر خرم بلند خان کی تلاش جاری ہے۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنیوالے متحدہ کے بانی کی تقریر پر مشتعل ہوئے۔ گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ شہادتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔