خبرنامہ سندھ

میں مہاجر نہیں،پاکستان میں پیداہوا،پاکستانی ہوں،فیصل

متحدہ قومی موومنٹ:(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ میں مہاجر نہیں ہوں ،پاکستان میں پیدا ہوا،پاکستانی ہوں، سندھی پڑھی ہے،سوچنا ہوگا کہ اکثریت کے باوجود کبھی ایم کیو ایم کا چیف منسٹر نہیں بننے دیا گیا ،آرٹیکل 6 کی باتیں کرنے والا آئین مساوات کی بھی بات کرتا ہے۔ سندھ اسمبلی سے خطاب میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ نے خواجہ اظہار کی گرفتاری کا نوٹس لےکر قانون کی عملداری یقینی بنائی ۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ 22اگست کو جو کچھ ہوا ایم کیو ایم کی بھوک ہڑتال کا نتیجہ نہیں تھا،پارٹی قیادت تو اس وقت صوبائی اور وفاقی حکومت سے بات کرنے میں مصروف تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر غدار نہیں تھے ، نہ ہی ہیں اور ہم مہاجروں کے غدار نہیں ،نیت کی ہے کہ اس شہر کی سیاست میں پتھر بھی نہ چلے ، ہمیں سپورٹ کریں ۔ فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ ہم سےکہا جاتاہے کہ خوف کے باعث متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بنائی ،خوف ہوتا تو خاموش ہوکر بیٹھ جاتے یا پاکستان نہ آتے ، اپنی قوم اور ووٹرز کا قرض اتارنے کےلیے تلخ او رآسان فیصلہ کیا۔ ان کا مزید کہناتھاکہ صبح و شام سوشل میڈیا پر غدار کہہ کر گالیاں دی جارہی ہیں ،ہم سب کو دیوار سے لگائیں گے تو جیل میں چلے جائیں گے یا خاموش ہوجائیں گے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ایسا نہیں کہ لندن کے ارکان کو رابطہ کمیٹی سے نکالنے کے سیاسی مضمرات کا نہیں پتا۔