میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا، عدنان پاشا کی ایک اور ویڈیو میں دھمکی
کراچی:(ملت آن لائن) شارع فیصل پرفائرنگ کرنیوالےعدنان پاشا نے ایک اور ویڈیو میں دھمکی دی ہے کہ میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا، دیکھ لیں یہ رینجرزاور پولیس دونوں طرف ہےاورمیں اکیلا ہوں۔ کراچی میں شارع فیصل پرفائرنگ کرنیوالے عدنان پاشا کی ایک اور ویڈیو سامنےآگئی، ویڈیو فائرنگ کے بعد شارع فیصل سے گزرتے ہوئے بنائی گئی، ویڈیو میں عدنان پاشا کا کہنا ہے کہ دیکھ لیں یہ رینجرزاور پولیس دونوں طرف ہے اور میں اکیلا ہوں، تو مجھے اور میرے باپ کو اچھی طرح جانتا ہے۔
عدنان پاشا نے ویڈیو میں دھمکی دی کہ میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا۔
اس سے قبل ایک ویڈیو میں عدنان پاشا پولیس کو چیلنج کرنے کے بیان سے مکرگیا تھا اور کہا تھا کہ ویڈیو ذیشان عرف شانی کیلئےبنائی، نوجوان نےشانی پرباپ کےقتل میں ملوث ہونےکاالزام بھی لگایا۔ ادھر ذیشان عرف شانی بھی سامنے آگیا اور کہا کہ عدنان کے والد کے قتل سےکوئی تعلق نہیں، وہ بے قصور ہے اور ہر طرح کے مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ دوسری جانب پولیس اب تک شارع فیصل پرفائرنگ کرنیوالےعدنان پاشا کا سراغ نہ لگا سکی اور عدنان پاشا کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عدنان پاشا کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں مقدمہ دفعہ 504 اور 506 بی کے تحت سرکار کی مدعیت میں تھانہ بہادر آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔
کراچی: شارع فیصل پرفائرنگ کرتے ہوئےشہری کا پولیس کوچیلنج
خیال رہے گذشتہ دنوں ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنچ کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تھی، جس کے بعد ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کی تھی۔