خبرنامہ سندھ

نئے وزیراعلیٰ کوکام کرنے کیلیے وقت دیاجائے، قائم علی شاہ

کراچی:(آئی این پی) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے وزیرا علی کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلیے انھیں وقت دیاجائے، مرادعلی شاہ جوان ہیں لیکن میں خود کو بھی جوان سے کم نہیں سمجھتا، نئے وزیراعلیٰ کوابھی8/10 روز ہوئے ہیں، نتائج کے لیے انھیں کام کرنے دیں۔ وہ جمعے کوسندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن میںوکلاسے ملاقات کے بعدصحافیوںسے بات چیت کررہے تھے۔ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ سندھ ہائیکورٹ بارپہنچے جہاںانھوں نے سانحہ کوئٹہ پر وکلا برادری سے تعزیت کی۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ بہت بڑا نقصان ہے، ہزاروں لوگ دہشت گردی کانشانہ بن چکے ہیں، جو کیمرا مین ادھر کھڑے ہیںیہ کمانڈوز ہیں، میڈیا اور صحافیوں نے بھی بہت قربانیاںدی ہیں، صحافی برادری سے بھی تعزیت کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میںٹارگٹ کلنگ میں 70/80 فیصدکمی ہوئی ہے ، یہ بڑی کامیابی ہے، اغوابرائے تاوان میں 60 فیصد کمی ہوئی۔ توقع ہے کہ امجد صابری کے قاتل بھی جلد گرفت میں ہوںگے۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے جو کام کیے وہ سب کے سامنے ہیں، پارٹی نے جو فیصلہ کیا وہ درست ہے اور اسے تسلیم کرتاہوں۔ امجد صابری قتل اور اویس شاہ کے اغوا جیسے واقعات پر شرمندگی ہے۔