خبرنامہ سندھ

نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ فراہم کرنے کا مقدمہ، درخواست منظور

کراچی (ملت + آئی این پی) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ فراہم کرنے کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان رئیس مما ،عمران نیازی ،شہزاد ملا اور عمران ملا کو اشتہاری قراردینے کی تفتیشی افسر کی مہلت کی درخواست منظور کرلی ،پیر کو سماعت کے موقع پر مقدمے میں ملوث عامر خان اور منہاج قاضی عدالت میں پیش ہوئے مقدمے میں ملوث منہاج قاضی گرفتار ہوئی ہے،مقدمہ عزیز آباد تھانے میں درج ہے۔