خبرنامہ سندھ

نائن زیرو کی دیوار پر پاکستان زندہ باد کا پوسٹرچسپاں

کراچی: (آئی این پی) ایم کیو ایم میں تبدیلی آتے ہی نائن زیرو پر بھی تبدیلی آ گئی۔ ایک صاحب چپکے سے آئے ایم کیو ایم کے مرکز کی دیوار پر پاکستان زندہ باد کا پوسٹر چپکایا۔ زور سے نعرہ لگایا اور یہ جا وہ جا ۔ نائن زیرو پر موجود افراد پوچھتے رہ گئے۔ کون ہے کدھر سے آیا پوسٹر ہم نے لگانے تھے اس نے کیوں لگایا۔ تھوڑی سی بدمزگی ہوئی مگر پھر سب نے پاکستان کا نعرہ لگایا۔ یوں ہلکی پھلکی گرما گرمی کے بعد ماحول خوشگوار ہو گیا۔