خبرنامہ سندھ

ناظم آباد سےاسٹریٹ کرمنل گرفتار،20موبائل فون برآمد

کراچی:(اے پی پی) کراچی کےعلاقے ناظم آباد میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے20موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔ ناظم آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل عاقب عرف کیکڑا کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے 18 موبائل فون، بارہ ہزار روپے نقد رقم اور اسلحہ ملا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے بریگیڈ کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ ملزم نے اسٹریٹ کرائمز کی 20 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔