خبرنامہ سندھ

ناظم کراچی وسیم اخترکا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا گیا

کراچی: (آئی این پی) ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مئیر وسیم اختر کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وسیم اختر رہائی کے بعد بھی شہر سے باہر جانے کے لیے پولیس سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے جبکہ وسیم اختر کو شہر سے باہر جانے کے لیے ملیر پولیس کو پیشگی اگاہ کرنا ہو گا۔ ناظم کراچی کو بغیر اجازت بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ مشکوک سرگرمیوں کے شعبہ میں وسیم اختر کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ وسیم اختر کو سانحہ 12 مئی کے مقدمہ میں ملیر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔