کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن بچی اور دو سٹی وارڈنز جاں بحق ہوگئے ، ہلاک سٹی وارڈن عابد ایم کیوایم کی سینیٹر نسرین جلیل کا سیکیورٹی گارڈ تھا۔ ناگن چورنگی پر دو نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا،موبائل میں سینٹر نسرین جلیل کا سکیورٹی گارڈ عابد اپنے دوست عتیق اور بیٹی تسبیہ کے ہمراہ گھر جارہے تھے۔ ملزمان کی موبائل پر اندھا دھند فائرنگ سے عابد اور عتیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جبکہ عباسی اسپتال میں زیر علاج بچی تسبیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق سٹی وارڈنز موبائل پر پولیس کا مونوگرام لگاکر چلا رہے تھے،سٹی وارڈن اور موبائل سے متعلق سینیٹرنسرین جلیل سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے آ ئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔