اسلام آباد:(اے پی پی) سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ عمران خان مسافروں کو پہنچنے والی اذیت سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔ بہتر ہوتا کہ عمران خان قانون توڑنے والوں کی بجائے مسافروں کے ساتھ کھڑے ہوتے۔غیر منافع بخش اداروں کی نجکاری خود تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کو قانونی قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ہڑتالی ڈاکٹروں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ نجکاری نہیں شراکت داری کے ذریعے پی آئی اے کا خسارہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ غیر قانونی اقدام کریں گے نہ کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے دیں گے۔