خبرنامہ سندھ

نجی اسکولوں کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

کراچی:(اے پی پی) کراچی کے نجی اسکولوں کے لیے سیکورٹی کا نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے،جو 16نکات پر مشتمل ہیں۔ ڈائریکٹراسکول منصوب صدیقی نے نجی اسکولوں کے لئے سیکورٹی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، نجی اسکولوں کو ہدایت نامے میں 16 نکات دیئے گئے ہیں،جن میں بتایا گیا ہے اسکول میں داخلے کے لئے انتظامیہ غیرمتعلقہ افراد کو پاس جاری کرے گی۔ ہدایت نامے کے مطابق اسکولوں کی دیواروں کو 10فٹ لمبا کیا جائے،تمام اسکولوں میں قریبی ہسپتالوں اور پولیس تھانے کے نمبر لازمی ہونے چاہئیں۔ ہدایت نامے میں لکھا ہے کہ نجی اسکول کے تمام عملے کی مکمل لسٹ قریبی تھانے کو جمع کرائی جائے،اسکولوں کے چوکیدار کو تھانے کی تصدیق کے بعد تعینات کیا جائے،اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں،ہدایت پرعمل نہ کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔