خبرنامہ سندھ

نساسک میں 139 ملین ڈالرز خوربرد پر سندھ حکومت سے جامع جواب طلب

نساسک میں 139

نساسک میں 139 ملین ڈالرز خوربرد پر سندھ حکومت سے جامع جواب طلب

کراچی:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن (نساسک) میں مبینہ 139 ملین ڈالرزکی خورد بردکے معاملے پرسندھ حکومت سے جامع جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے نساسک کا فارنسک آڈٹ کہاں تک پہنچا؟ سابق محکمہ نساسک کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر محکمہ نساسک ختم کیا جاچکا۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر اور لاڑکانہ بینچز نے نساسک کے مالی معاملات پر نیب کو تحقیقات کا حکم دیا۔ ایک ہی ادارے پر 2 الگ الگ بینچز فیصلے نہیں دے سکتے۔
نساسک کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نساسک کا فارنسک آڈٹ کرنے کی ہدایت دے چکی۔ نساسک ختم ہونے پر تمام ریکارڈ متعلقہ حکام نے واپس لے لیا۔ نساسک کے سابق عہدیداروں سے ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے جب کہ ریکارڈ موجود نہیں کیسے دیں۔