نوابشاہ:(اے پی پی) قومی شاہراہ پر دولت پور بائی پاس کے قریب آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگنے سے ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ دولت پور بائی پاس کے قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانے والے ڈیزل سے بھرے ٹینکر کو اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر جل کر جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق آگ آئل ٹینکر کے الٹ جانے سے لگی جس نے فوری طور پر پورے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔