نوابشاہ میں حفاظتی ٹیکے لگنے سے 3 بچے جاں بحق، 10 کی حالت غیر
لاہور:(ملت آن لائن)صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں حفاظتی ٹیکے لگنے کے باعث 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
نوابشاہ میں مریم روڈ کے علاقے میں حفاظتی ٹیکے لگنے کے بعد 10 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ طبعیت بگڑ جانے والے بچوں میں ایک بچہ گھرپر دم توڑ گیا جبکہ پیپلز میڈیکل اسپتال میں بھی 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
پیپلز میڈیکل اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مظہر کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے تھے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی اور اس واقعے کے بعد ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم معطل کردی گئی ہے۔