نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں،چوہدری منظور
کراچی:(ملت آن لائن) ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں، نوازشریف ذاتی عدل کیلئےنظام کوتباہ کرنے پر تلے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کےبیان سےلگتاہےکوئی نیالاڈلہ آگیا ہے، نواز شریف کاعدل اورانصاف کےساتھ کوئی تعلق نہیں۔ چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ نوازشریف قوم کےساتھ مذاق بندکردیں، نوازشریف ذاتی عدل کیلئےنظام کوتباہ کرنےپرتلےہیں، نوازشریف پیپلزپارٹی کےخلاف سازش،انتقام میں شریک رہے۔ ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اورن لیگ آدھاآدھا اوراپنی مرضی کاسچ بول رہی ہے، پیپلزپارٹی حدیبیہ،نیازی سروسز جیسے فیصلوں سے مطمئن نہیں، نوازشریف کو تو ابھی کچھ بھی نہیں کہا گیا۔ آج صبح احتساب عدالت میں پیشی پر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ ہم بھیڑبکریاں نہیں جو آنکھیں بند کر کے فیصلہ تسلیم کرلیں، میں ،پارٹی اور قوم اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے، ، ہم اس فیصلے کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دہرا معیار اپنایا گیا ، مجھے خیالی تنخواہ پرنکالا گیا، خیالی تنخواہ کومیرا اثاثہ بتایا گیا، وزیراعظم کوشک کا فائدہ نہیں دیا جاتا اورنکال دیا جاتا ہے ، اس طرح کی سکہ شاہی نہیں چلے گی ، نوازشریف کا 50 سال پرانا احتساب لیا گیا۔