نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں،شرجیل میمن
کراچی:(ملت آن لائن) پپپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں، شہزادوں کیساتھ شہزادوں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس میں پپپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو بکتربند میں احتساب عدالت پہنچایا گیا، نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ میڈیکل بورڈتشکیل کے بعدعلاج کیسا چل رہا ہے، جس پرشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بس گزارہ ہے، سرکاری اسپتال میں بہتر سہولت نہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں، ان کا احتساب شہزادوں جیسا ہی ہو رہا ہے، شہزادوں کی طرح بیرون ملک سفرکرتے ہیں، کوئی نہیں پوچھتا اور شہزادوں کی طرح پیش بھی ہورہے ہیں صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پرتحریک عدم اعتمادپر کیا کہیں گے، جس پر شرجیل میمن نے جواب میں کہا کہ جیل میں کوئی خفیہ اطلاع نہیں آتی۔ ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں، شرجیل میمن یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے، ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ سیاسی شہید بنناچاہتے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب فیصلے حق میں آنے پرمٹھائیاں بانٹتے ہیں، فیصلہ خلاف آنےپرمیاں صاحب تحریک کی دھمکی دے رہے ہیں۔