خبرنامہ سندھ

نواز شریف عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں، چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ:(ملت+اے پی پی) مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نون لیگ کے بدزبان وزیرسیاسی اختلاف کو تصادم کی طرف لے جارہے ہیں ، نواز شریف عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاست میں ادب اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، ایسی زبان کے بعد کسی مفاہمت اور مصالحت کی گنجائش نہیں رہے گی مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ایسی زبان اور لہجے کو نہ روکا گیا تو حالات کے ذمے دار وزیراعظم ہوں گے۔