خبرنامہ سندھ

نواز شریف قابل اعتماد نہیں، بلاول بھٹو

نواز شریف قابل

نواز شریف قابل اعتماد نہیں، بلاول بھٹو

کراچی: (ملت آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا ساتھ دیتے تو ہمیں طعنا ملتا کہ کرپشن کے تحفظ کیلئے ساتھ دیا۔ پیپلز پارٹی کے ترقی پسند نظریے پر قائم ہیں کبھی ہٹے نہ ہٹیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا فیض آباد دھرنے میں عمران خان کا کردار مثبت نہیں تھا، انہیں صرف وزیر اعظم بننے کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے وزیراعلی کو تو پانی کے مسئلے پر طلب کر لیا جاتا ہے جبکہ پنجاب کے وزیر اعلی کو ماڈل ٹاؤن کے 14 قتل کے باوجود آج تک طلب نہیں کیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے طاہرالقادری کی سیاسی اور اخلاقی مدد کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا جمہوریت کیخلاف کوئی ریڈ لائن عبور کرے گا تو مزاحمت کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے طاہرالقادری کی سیاسی اور اخلاقی مدد کریں گے۔ عمران خان کو صرف وزیراعظم بننے کی فکر ہے ملک سے سروکار نہیں۔

………………………

….اس خبر کو بھی پڑھیے….

عدلیہ کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے: شرجیل میمن

کراچی:(ملت آن لائن) شرجیل میمن کا کہنا ہے تحفظات ہیں مگر عدلیہ کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نواز شریف نہیں ہیں جو عدالتوں پر حملے کرے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میاں صاحب فیصلے حق پر آنے پر مٹھائیاں بانٹتے ہیں اور خلاف آجائے تو تحریک کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی سیاست دفن ہوچکی ہے اب وہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا شکایتیں ہمیں بھی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بھی عدلیہ کے خلاف تحریک چلائیں۔