کراچی:(آئی این پی)وزیراعظم آج کراچی میں بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔کیا کراچی والوں کے نصیب کھلنے والے ہیں؟۔ کیا اب لٹک لٹک کر سفر نہیں کرنا پڑے گا اور چنگ چی کے جھولوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی؟۔تیز رفتار بس سروس گرین لائن شروع ہونے والی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف آج کراچی میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق گرین لائن بس ریپڈ سروس ملک کا پہلا تیز ترین ٹرانزٹ سسٹم ہو گا۔منصوبے پر 16 ارب روپے کی لاگت آئی گی۔ گرین لائن بس سرجانی ٹاؤن سے شروع ہو کر میونسپل پارک ایم اے جناح روڈ تک چلے گی۔ منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا اور اس سے یومیہ 3لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔