بھٹ شاہ (آئی این پی ) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا،اب نواز لیگ بھی کرے،صورتحال نواز شریف کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔بھٹ شاہ میں گفتگوکرتے ہوئے آغا سرا ج درانی نے کہا کہ جب ہم نے جمہوریت کی خاطر ساتھ دیا اس وقت ہم اچھے تھے،جمہوریت کے لئے سب کچھ کریں گے، مگر کسی شخص یانواز شریف کے لئے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا پی پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اب نواز لیگ بھی کرے،صورتحال نواز شریف کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔