خبرنامہ سندھ

نوشہرو فیروز میں مسافر بس الٹ گئی، 10 افراد زخمی

نوشہروفیروز (ملت + آئی این پی) نوشہرو فیروز میں مورو بائی پاس کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔بدھ کو پولیس کے مطابق مسافر کوچ سکھر سے کراچی جا رہی تھی کہ مورو بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 10مسافر زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔