خبرنامہ سندھ

نوڈیرو میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

نوڈیرو:(ملت+اے پی پی) میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے بعض رہنماؤں نے آصف زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا ہے جس میں دوسری سیاسی جماعتوں کو احتجاج میں شریک کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور دوسرے رہنما سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔