نوکریوں میں کوٹہ بڑھاؤ، معذور افراد سراپا احتجاج
کراچی: (ملت آن لائن) نوکریوں میں کوٹہ بڑھاؤ، معذور افراد سراپا احتجاج، سندھ اسمبلی کے قریب آرٹس کونسل چورنگی پر معذور افراد کا احتجاج جس میں ایک معذور شہری زخمی بھی ہوا۔سندھ اسمبلی کے قریب آرٹس کونسل چورنگی پر معذور افراد نے نوکریوں کے کوٹے میں اضافے کیلئے احتجاج کیا، معذور افراد کو سندھ اسمبلی جانے سے روک دیا گیا۔ آرٹس کونسل چورنگی پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا۔ مظاہرین نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر دی۔ پولیس سے مزاحمت کے دوران ایک معذور شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے شہری کو ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا۔
کرپشن کے خلاف قومی عوامی پارٹی بھی سڑکوں پر آ گئی۔ کراچی میں مزار قائد سے ایم اے جناح روڈ تک محبت سندھ ریلی نکالی گئی۔ کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی۔ کارکنوں نے خوب رقص کیا۔ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں رہنماء قومی عوامی پارٹی ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سی پیک پر پوری قوم متفق ہے۔ پلیجو نے سی پیک کے حق میں نعرے بھی لگوا دیئے۔ ایاز لطیف پلیجو نے سرکاری ملازمین کو سندھ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مشورہ بھی دیدیا، کہتے ہیں سندھ میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں، عوام کی ہو گی۔ مزار قائد سے شروع ہونے والی ریلی ایم اے جناح روڈ پر واقع تبت سنٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
سندھ اسمبلی کے قریب آرٹس کونسل چورنگی پر معذور افراد نے نوکریوں کے کوٹے میں اضافے کیلئے احتجاج کیا، معذور افراد کو سندھ اسمبلی جانے سے روک دیا گیا۔ آرٹس کونسل چورنگی پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا۔ مظاہرین نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر دی۔