خبرنامہ سندھ

نو کمنٹس: مشرف سے متعلق سوال پر کمال کا جواب

نو کمنٹس: مشرف سے متعلق سوال پر کمال کا جواب
کراچی: (ملت آن لائن) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 18 ہزار کارکن دن رات ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں، کل کے دن 48 ہزار کارکنوں نے اپنے آپ کو رجسٹر کروایا، 1 لاکھ کارکنوں کی شمولیت کا ٹارگٹ رکھا تھا، ڈیڑھ سال کی پارٹی نے دوسری پارٹیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، مخالفین سے اختلاف رکھیں گے، دشمنی نہیں، مخالفین سے ڈائیلاگ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ ڈیڑھ سال کی پارٹی نے 40 سال پرانی پارٹیوں کو پریشان کر دیا ہے، مخالفین پہلے کنفیوز پھر کنورٹ ہو گئے، ایمان لانے کا پہلا درجہ کنفیوز ہونا ہے، کنفیوز ہونا ایک مثبت سگنل ہے، مشرف صاحب کی بات پر کمنٹس نہیں کرنا چاہتا۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ فاروق ستار کی والدہ پر بھی کمنٹ نہیں کروں گا، فاروق بھائی نے ماں کو سیاست میں شامل کر کے زیادتی کی، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا، جو باتیں کیں، ان پر قائم ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انیس قائم خانی بولے، منظور وسان سے کہیں کبھی زرداری اور بلاول کے لئے بھی خواب دیکھا کریں۔

مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ ڈیڑھ سال کی پارٹی نے 40 سال پرانی پارٹیوں کو پریشان کر دیا ہے، مخالفین پہلے کنفیوز پھر کنورٹ ہو گئے، ایمان لانے کا پہلا درجہ کنفیوز ہونا ہے، کنفیوز ہونا ایک مثبت سگنل ہے، مشرف صاحب کی بات پر کمنٹس نہیں کرنا چاہتا۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ فاروق ستار کی والدہ پر بھی کمنٹ نہیں کروں گا، فاروق بھائی نے ماں کو سیاست میں شامل کر کے زیادتی کی، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا، جو باتیں کیں، ان پر قائم ہوں۔