خبرنامہ سندھ

نیا آئی جی سندھ کون ہو گا

کراچی: (ملت+اے پی پی) کون بنے گا نیا آئی جی سندھ؟ اس سوال کا جواب سندھ حکومت اب تک ڈھونڈ نہیں پائی۔ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا لیکن نئے آئی جی سندھ کے لئے تاحال سندھ حکومت کوئی نام وفاق کو نہ بھیج سکی۔ فی الحال آئی جی سندھ کا چارج ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ بننے کی دوڑ میں مشتاق مہر، چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھبیو اور پولیس گروپ کے سینیئر افسر سردار عبدالمجید دستی شامل ہیں۔ سندھ حکومت کی تاحال ان ناموں پر مشاورت جاری ہے۔