خبرنامہ سندھ

نیا ناظم آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن، 35 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: (آئی این پی) منگھو پیر پولیس کی بھاری نفری جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر منگھوپیر نیا ناظم آباد پہنچی۔ جہاں 2 گھنٹوں تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا۔ اس دوران پولیس نے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ جہاں ان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران ایک گینگ وار کا کارندہ زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم آصف بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔