خبرنامہ سندھ

نیب نےکرپٹ افسروں سے وصول ہونیوالی رقم سندھ حکومت کےحوالےکردی

کراچی: (آئی این پی) سندھ میں کرپشن کا اعتراف کرنے والے تمام افسران نہ صرف اہم عہدوں پر فائز ہیں بلکہ محکمہ بلدیات نے تو رضاکارانہ طور پر رقوم واپس کرنے والے چار افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیکر بیڈ گورننس کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔ نیب نے رضاکارانہ طور پر رقوم واپس کرنے والے ایک سو اسی کرپٹ افسروں کی فہرست بھی حکومت سندھ کے حوالے کی لیکن سیکریٹری اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ کرپشن کی رقم واپس کرنا ہی کرپٹ افسروں کے لئے بڑی سزا ہے۔