کراچی( اے پی پی )نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، نیب حکام نے تحقیقات کا آغاز کراچی سینٹرل پولیس کےآفس سے کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب افسران نے کراچی سینٹرل آفس پہلن کر کرپشن سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لینا شروع کردیا ہے، سپریم کورٹ میں پیش کی گئی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر ریکارڈ قبضےمیں لیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے اگلے مرحلے میں متعلقہ پولیس افسران کے بیانات لیے جائیں گے، نیب پولیس میں قانونی بھرتیوں اور فنڈز میں خوردبرد کی تحقیقات کررہا ہے،سپریم کورٹ میں جلد رپورٹ پیش کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائے گی ۔