اسلام آباد:(اے پی پی) ڈاکٹر عاصم کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔ نیب نے سابق وزیر پٹرولیم کے خلاف گیس گھپلوں کا نیا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چار شکایات کی تصدیق کی منظوری دی گئی۔ اعظم ہوتی مرحوم کے خلاف انکوائری ختم کر دی گئی ہے۔ نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے بطور وزیر پٹرولیم اور گیس کی تلاش کے ٹھیکوں میں افسران سے ملی بھگت کر کے گھپلا کیا جس سے قومی خزانے کو سترہ ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔