نیب کا دہرا رویہ سب نے دیکھ لیا،ناصر شاہ
کراچی: (ملت آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ نیب کا دہرا رویہ سب نے دیکھ لیا، پیپلز پارٹی سے الگ ہے اور ن لیگ سے الگ ہے،نواز شریف کس شاہانہ انداز سے آئے۔صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ چل رہا تھا نیب والے یہ کریں گے وہ کریں گے، ایپرن پر آئیں گے مگر سب نے دیکھ لیا نواز شریف کس شاہانہ انداز سے آئے۔ناصر شاہ نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر باہر گھوم رہے ہیں اور ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاتا ۔انہوں نے شکوہ بھی کیا کہ ن لیگ کے کسی ممبر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹر عبیداللہ کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چند ہفتے قبل سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کو کرپشن کے الزامات پر حراست میں لیا تھا جنہیں نیب کے حوالے کیا گیا۔ نیب حکام آج ناصر عباس کو ہتھکڑیاں لگا کر سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے دفتر لے کر آئے اور ان کی نشاندہی پر تمام کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نیب نے ڈائریکٹر کے ڈی اے عبیداللہ کو گرفتار کرکے اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا جب کہ اس دوران کے ڈی اے کے مختلف افسران سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ نیب اہلکاروں نے کے ڈی اے کے چارجڈ پارکنگ اور ریکارڈ روم سمیت مختلف کمروں کی تلاشی لی اور ریکارڈ روم کے انچارج کامران کو گرفتار کرلیا۔
نیب حکام آج ناصر عباس کو ہتھکڑیاں لگا کر سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے دفتر لے کر آئے اور ان کی نشاندہی پر تمام کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نیب نے ڈائریکٹر کے ڈی اے عبیداللہ کو گرفتار کرکے اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا جب کہ اس دوران کے ڈی اے کے مختلف افسران سے پوچھ گچھ بھی کی گئی