خبرنامہ سندھ

نیب کا عزیربلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

کراچی: (اے پی پی) نیب نے پیپلز امن کمیٹی کےسربراہ عزیربلوچ کوتحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کومنی لانڈرنگ کے مقدمات میں شامل تفتیش کیاجائےگا ، اس کے علاوہ چائنہ کٹنگ کیسز میں بھی عزیر بلوچ سے تفتیش کی جائے گی ، رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب عزیر بلوچ کی حوالگی کامطالبہ کرے گی ۔ عزیربلوچ پرمنی لانڈرنگ ، زمینوں پر قبضے ، چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات ہیں ۔